قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے عدلیہ سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) مقننہ میں عدلیہ کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مقننہ میں عدلیہ کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے اور الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلی عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی، تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیرجانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہییں، وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو ان کی سماعت عدالت عظمی کا فل کورٹ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے