اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ رات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترامیم پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور کابینہ ارکان کو آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہو گا۔ جس میں آئینی ترامیم کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
Short Link
Copied