شہباز شریف

نیب آرڈیننس میں ترمیم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے نیب آرڈیننس میں ترمیم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر اور ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی نااہل و نالائق حکومت کو این آر او دیا ہے۔ جس کا مقصد اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہے تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔ اب سب کے سامنے عمران خان اور نیب کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے