اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کردیئے۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے گلبرگ میں گھر ہجویری ہاؤس کی سپرداری کرادی ہے۔ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بینک انتظامیہ کو جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحالی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے دیگر بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ نیب نےاحتساب عدالت کےحکم پر اسحاق ڈار کےاثاثے بحال کرنےکی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے