پولنگ انتخابات

ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد میں لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 کراچی اور این اے 239 کراچی میں بھی لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے