اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملکہ ہالینڈ سے اہم ملاقات

واشنگٹن (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکہ ہالینڈ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مالیاتی شمولیت اور مساوی بینکاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تیزی سے پیش رفت حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے تجارتی مالیات کے لیے آئی ایف سی کی شمولیت بڑھانے کے ممکنہ ذرائع پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی شہبازشریف

ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے