وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کا انتقال ہوگیا

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کا انتقال ہوگیا

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، اعجاز شاہ کافی عرصے سے کورونا وائرس کے باعث کراچی آغا خان اسپتال میں داخل تھے۔

سید اعجاز علی شاہ شیرازی ایم پی اے سید ریاض شاہ ایم این اے ایاز شاہ کے والد اور ایم پی اے شاہ حسین شاہ کے چچا تھے۔

ترجمان محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اعجازشاہ شیرازی کی نمازجنازہ تین بجے شیرازی ہاؤس میں اداکی جائے گی جبکہ تدفین مکلی قبرستان میں ہوگی۔

سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے صاحبزادے ریاض شیرازی کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ شیرازی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے دم توڑا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی ایک بہترین انسان تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم اعجاز شاہ شیرازی کے بلند درجات کیلئے دعا کی

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے