وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، کہا حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، کہا حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جتنا فوکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے وہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا کوئی ایشو نہیں ہے، پاکستان میں جگہ جگہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سینٹرز ہوں گے، فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موٹر ویز پر چارجنگ کا نیٹ ورک ہوگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں بھی 8 ماہ سے ایک سال میں الیکٹریکل چارجنگ سینٹر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے