شہبازشریف

وزیر اعظم کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی سندھ میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےوزیر اعظم کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر 50 ہزار روپے فی کس خاندان فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق کوہلو میں بارشوں سے متاثرہ علاقے گاڑ داوغ کے مکینوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ علاقہ مکینوں نے امدادی سامان نہ ملنے پر قومی شاہراہ بند کر دی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کو رہائش کے ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے