شیری رحمان

بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لیے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات داو پر لگا دئے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو پی ٹی آئی کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟ ، بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لیے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات داو پر لگا دئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکا نے والی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا، پی ٹی آئی کی سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے معاہدہ کیا۔پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا۔7مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود 22 مارچ کوسا بق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی، عمران خان نے امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لیے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے