وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ امور اور پاک چین تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ون چائنہ پالیسی، تبت، ہانگ کانگ ساؤتھ چائنہ سمندر کے معاملات پر چین کی حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کور ایشوز پر آپ کے ساتھ ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جموں کشمیر اور پاکستانی مسائل پر چین کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی، سلامتی اور یکجہتی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، ہر دور میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے علاقائی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے