وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ سے واپس وطن پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف دورہ ترکیہ سے واپس وطن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم استنبول سے روانہ ہوئے ان کے خصوصی طیارے نے ہفتے کی رات 12:02 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ مصروف ترین دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوکر دوپہر کو استنبول پہنچے تھے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کا افتتاح کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو بھی استنبول میں مصروف ترین دن گزارا اور شام کو وطن واپس روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے