شہباز شریف

وزیرِ اعظم کی کشتی واقعے کے ذمے داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشتی واقعے کے ذمے داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا کہ انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت کیوں نہ روکی گئیں؟

تفصیلات کے مطابق فرانس روانگی سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یونان میں پیش آئے کشتی کے سانحے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگ زیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرۂ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بر وقت نوٹس کیوں نہ لیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ تحقیقات کی نگرانی اور ذمے داران کو سزا دلوانے کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے تجاویز مرتب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے