وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ پی ایم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ پیش کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے آفتاب سلطان کی فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہا۔ پی ایم آفس نے کہا کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اسرار پر وزیرِ اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرئع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے