بلاول بھٹو

وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، ایران کیساتھ تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر سعودی قیادت کو سراہا ہے۔

سعودی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور ترقی کےلیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کےلیے اعلی سطح تبادلوں کے کردار پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے