وزیراعلی بلوچستان نے آئندہ برس ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بارے میں اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئندہ برس ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بارے میں اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) آئندہ برس ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعاون کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعاون کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور بی اے پی صوبے اور وفاق میں اتحادی ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، ہم ان کا بھی ساتھ دیں گے، انھوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے