شہباز گل

وزیراعظم کے قریبی ساتھی پر انڈوں سے حملہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے قریبی ساتھی پر انڈوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایک شخص نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل پر انڈوں سے حملہ کیا ہے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل ایک کیس میں پیشی کے لئے جب لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود افراد میں سے ایک نے ان پر انڈے برسائے جن میں سے دو انڈے ان پر لگے۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود ایک اور شخص نے ان پر سیاہی پھینکی جو ان کے ہاتھ اور ماتھے پر لگی۔ ذرائع کے مطابق انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے والے افراد کو مسلم لیگ ن کے کارکن بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ہائیکورٹ کے احاطے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ساتھ موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ آور کو زد و کوب کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ہے۔ پولیس حملہ آور سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے