رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کی محنت اور کوششوں سے ملک بحرانی کیفیت سے نکل جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی محنت اور کوششوں سے ملک بحرانی کیفیت سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بدبخت سیاسی لیڈر ملک کو ڈیفالٹ کرنے پرتلا ہوا ہے، ہم نے اپنی پوری کوشش کی کہ اسمبلی نہ ٹوٹے۔ وقت سے پہلے اسمبلیاں توڑنا غیرجمہوری اور غیرآئینی کام ہے، پہلے اسمبلیاں مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر توڑا کرتے تھے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوتا ہے تو ہم پوری طرح تیار ہیں، بعض معاملات آئینی اور قانونی طور پر جائز ہونے کے باوجود نامناسب ہوتے ہیں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے سائفر والے معاملے پر سفارتی محاز پر ملک کا نقصان کیا، اس نے اپنی انا اور ضد کی خاطر غلط بیانیے اور جھوٹے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے