شہباز شریف آصف زرداری

وزیراعظم کی آصف زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف علی زرداری کے 14ویں صدر پاکستان منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے