عرفان صدیقی

نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پہلے آپشن کے طور پر کوشش کی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے، پی ٹی آئی کے انکار کے بعد کوئی آپشن نہیں تھا اس کے علاوہ کہ پیپلز پارٹی اور ہم مل کر حکومت بنائیں۔ اگر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ ہوجاتا تو ہم نے کوئی رخنہ نہیں ڈالنا تھا، ہم آرام سے اپوزیشن میں بیٹھ جاتے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بنیادی فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہوتا ہے، لیکن ان فیصلوں میں اتحادی بھی شامل تھے، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرکے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ کم سے کم مجھے معلوم تھا کہ نواز شریف وزارت عظمی نہیں لیں گے۔ انہیں خدشہ تھا کہ حلقوں میں میرے حوالے سے کچھ خدشات ہیں جو آڑے آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے