شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے الیکشن کمیشن سے غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد غیرملکی فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے تاکہ حقیقت عوام کو معلوم ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست کر دی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو طویل عرصے سے ریاستی اداروں پر بار بار حملے کرنے کیلئے چھوٹ دی جارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو دی جانے والی چھوٹ ملک کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ اب آئین و قانون شکنی کی مزید چھوٹ نہیں دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے