شہباز شریف

وزیراعظم  شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم  شہاز شریف آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور امارات میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے