شہباز شریف ایم کیو ایم

وزیراعظم سے متحدہ وفد کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے حالیہ مردم شماری پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ تحفظات خاطرخواہ حد تک دور کرنے پر ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے۔ جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے