قمر زمان کائرہ

ن لیگ خاص ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن خاص ایجنڈے پر کام کررہی ہے جبکہ پی ڈی ایم میں اختلافات ن لیگ کی وجہ سے ہی شروع ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی کیا حیثیت ہے جس کی وجہ سے وہ پیپلزپارٹی کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں۔ کیا اس کی ناک اتنی اونچی ہوگئی ہے۔ انفرادی طور پر ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی 5 ،5 سیٹیں بانٹ لیں اور ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں۔ ہمیں تو کہا جاتا تھا کہ نمبر گیم نہیں ہے۔ ہم نے گیلانی کو جتوا کر نمبر گیم پوری کردی تھی۔ قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے