بلاول بھٹو زرداری

بلاول کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فور طور پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ختم کر دیا جائے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا  ملکی معاشی خودمختاری پر حملہ ہے۔ خیا ل رہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے متعلق معاہدے کے خلاف عدالت جانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطبق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو معاشی خود مختاری پر تاریخی حملہ قرار دے دیا اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم برادشت نہیں جس میں اسٹیٹ بینک آئین اور پارلیمان سے بالا ہو اور صرف آئی ایم ایف کو جوابدہ ہو جبکہ رمضان میں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف مہم چلائیں گے۔،

واضح رہے کہ  پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کشمیر ایسے نااہل وزیراعظم کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ان کے مفادات کا تحفظ نہ کرسکے، کٹھ پتلی وزیراعظم نے جتنا نقصان کشمیر کاز کو پہنچایا وہ ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، صحیح سمت میں جانےکا واحد راستہ عمران خان کو بھگانا ہے۔ خیال رہے کہ پی پی چیئرمین نے مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانےکا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے