ن لیگ آئی پی پی

ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی 1 ،1 نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ مسلم لیگ ن این اے 117 اور پی پی 163 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آمادہ ہوگئی ہے۔ تاہم آئی پی پی کی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این اے 117 میں مسلم لیگ ن عبدالعلیم خان کو سپورٹ کرے گی، پی پی 163 پر بھی مسلم لیگ ن آئی پی پی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی، لیگی ذرائع کا دعوی ہے کہ لاہور سے مزید کسی بھی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان بشری بی بی

عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے