بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح

کراچی (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا گیا ہے۔  اس موقع پر وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

واضح رہے کہ خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے لیے کام کیا اور کرتا رہے گا۔ کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے کی بہتری کے لیے اہم ہے، آئیڈیاز 2022 کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی وزیر

پاکستان: آیت اللہ رئیسی کا دورہ کامیاب رہا/غیر ملکی مخالفت اہم نہیں

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے