نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے