رابی پیززادہ

رابی پیرزادہ نے ماضی میں پیش آئےاسکینڈل کو حادثہ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) رابی پیرزادہ  نے  ایک شو کے دوران میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے انہیں ایک حادثہ قرار دیا۔ اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی وہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی، اس وقت  میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں۔

واضح رہے کہ رابی پیر زادہ نےیہ بھی کہا کہ میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔ انہوں نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے  بھی میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کی لیکن وہ پھر ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا  اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی  میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تُو تو مجھے جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے