نگراں سندھ حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ سندھ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاور ڈویژن، کمشنرز، ڈی آئی جیز اور دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی سندھ کو دی جائے گی، بجلی چوروں کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے