مریم اورنگزیب

نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے کثیر السانی کلچر ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں بولی جانے والی زبانوں کے تنوع کے لئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’لینگویج ڈاکومنٹیشن‘ کے موضوع پر انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہو کہا کہ آپ کی زبان ہی آپ کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں کئی زبانیں تیزی سے معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں، زبانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ زبان مختلف کلچرز کو اکٹھا کرتی ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے ایونٹ کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ہماری تاریخ زبان کی اہمیت کو بیان کرتی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل اپنے کلچر اور تاریخ سے دور ہے، نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے