نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے۔ دوسری طرف ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

پنک بس سروس

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کے لیے 2 ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے