ایاز صادق

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔ ایاز صادق کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔ آئندہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، جبکہ ن لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے