مریم نواز

نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو ملک میں خوشحالی ہوتی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو ملک میں خوشحالی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنادیا ہے۔ نواز شریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 کا وزیراعظم نواز شریف کا دور کم ترین منہگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا۔ غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی 4 سال کے پروجیکٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوئی۔ قوم آج سوال پوچھے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی؟۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رینجرز

محرم الحرام: کراچی سمیت مختلف شہروں میں رینجرز کا فلیگ مارچ

کراچی (پاک صحافت) محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے