نواز شریف

نوازشریف کا پاکستان کو معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے لائحہ عمل بنانے پر غور

دبئی (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں نوازشریف کا پاکستان کو معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے لائحہ عمل بنانے پر غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات جاری ہیں، آج صبح بھی نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں ہوئیں، خصوصی ملاقاتوں میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے ملک میں معاشی تعاون بذریعہ سرمایہ کاری کا یقین دلایا گیا ہے۔ مذاکرات سے براہ راست وابستہ افراد نے بتایا کہ ان خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ملک کے سیاسی رہنماوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا اثر معاشی خصوصاً بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر نہیں پڑے گا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے