رانا ثناءاللہ

نوازشریف پر حملہ، انہیں ڈرانے کی ناکام کوشش ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف پر حملہ کرکے انہیں اور ان کی فیملی کو ڈرانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے لندن میں نوازشریف پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی عناصر ہیں جو نواز شریف کے گھر اور اسپتال پر حملہ آور ہوچکے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ یہ میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو ڈرانے کی ایک بھونڈی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے