مریم نواز

نوازشریف اپنے ریلیف کیلئے نہیں بلکہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے آرہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے ریلیف کے لئے نہیں بلکہ قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی اور لاقانونیت کی تکلیف سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی بحرانوں کی سیاہ تاریک رات میں گھرے پاکستان کے لئے طلوع سحر ہے، پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم اور وطن کو مشکلات سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنے آرہا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو انتقام نہیں، اتحاد، امن، معاشی ترقی، غریبوں کو مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے، نوازشریف اسی ایجنڈے پر کام کریں گے، عوام نوازشریف کو دوتہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں، وعدہ ہے معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عوام سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا، نواز شریف ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترا اور ہر بار ملک کو بدترین بحرانوں سے نکالا، اِن شاءاللہ پھر نکالیں گے۔ ہر غم سہہ کر بھی نوازشریف کی ترجیح آج بھی عوام اور ملک کی ترقی وخوش حالی ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ عوام چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور نوازشریف کو دوتہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں تاکہ پاکستان سے معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے