شازیہ مری

نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی حکمت عملی ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ شازیہ مری  نے کہا کہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سندھ میں کھل کر سیاست کریں، ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے