شہباز شریف

نرسنگ کے شعبے کا معیار بڑھانے کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کا معیار بڑھانے کے لئے اصلاحات کی جائیں گی، تنخواہیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کو جدید آلات بھی فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی پیغما جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ پاکستان میں نرسز نے شاندار خدمات انجام دی ہیں جو تاریخ کا سنہری اور قابل فخر باب ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی دنیا کی 100 بہترین نرسز اینڈ مڈوائف لیڈرز کی درجہ بندی میں 10 پاکستانی خواتین کا سرفہرست ہونا ان کی خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔ طب کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں نرسز کا کردار بہت بنیادی اور کلیدی ہے، مشکل حالات اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر پیغام میں واضح کیا گیا کہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے

 

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے