ناکامی کے باعث عمران اور اسکے سرپرستوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نام نہاد آزادی مارچ کی ناکامی کے باعث عمران اور اس کے سرپرستوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، حکومت نے عوام کو اس فتنے سے نجات دلایا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دی ہوئی اجازت کا عمران اینڈ کمپنی نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔ عمران خان کی پریس کانفرنس سے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران کی پریس کانفرنس جھوٹ، بہتان تراشی، جلن، حسد، اور گیدڑ بھبھکیوں کا مجموعہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ تمھارے اعلان شدہ خونی لانگ مارچ کو حکومت نے خُونی نہیں بننے دیا، تمھاری ڈوریں چلانے والوں کو اچھی طرح جانتے اور پہچانتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی دی ہوٸی اجازت کا عمران اینڈ کمپنی نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اسلام آباد میں آگ بھڑکائی۔ انہوں نے کہا کہ گھیراؤ جلاؤ اور دھمکیاں دینی ہیں تو شوق پورا کر لو، بات کرنی ہے تو پارلیمانی انداز اختیار کرو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں