شازیہ مری

پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کر کے ملک سے دشمنی کی گئی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق وزیرِ اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے۔ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرِ قیادت حکومت میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی۔ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کر کے ملک سے دشمنی کی گئی۔

واضح رے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے جاری کئے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔ نیب سے متعلق بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے