احسن اقبال

ناقص پالیسیوں کے باعث حکومت کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی، احسن اقبال

نارووال (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ناقص پالیسیوں کے باعث حکومت کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ، بے روز گاری اور غربت سے لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا نہیں پارہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے ناقص پالیسیوں پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، احسن اقبال نے کہا کہ ہم میڈیم ٹرم منصوبہ دے کر گئے تھے، آپ تو وہ مکمل نہ کرسکے، تین سال ہو گئےیہ ہمارے 12ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کر سکے، پاکستان میں لانگ ٹرم منصوبہ بندی صرف مسلم لیگ ن نے کی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وژن 2025 کو دنیا نے پاکستان کا بہترین ترقیاتی منصوبہ قرار دیا تھا ، آپ جیسے لیڈروں نے ملک کو تباہ کر دیا ، آپ نے پاناما کے نام پر ڈراما کیا ، آپ پاکستان کی دشمن لابی کے آلہ کار بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے