نارووال میں ضمنی انتخاب، جھگڑے میں ن لیگی کارکن جاں بحق ہوا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) نارووال میں ضمنی انتخابات کے دوران جھگڑے میں مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا، جس کی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں 2 سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک سیاسی کا کارکن جاں بحق ہو گیا، مخالفین نے جھگڑے کے دوران کارکن کے سر میں ڈنڈا مار دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جھگڑا ووٹ ڈالنے پر 2 گروپوں کے درمیان ہوا تھا، پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے، مخالفین اپنی غنڈہ گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے