اسلم غوری

نااہل نیازی نے کشمیر کا سودا ٹرمپ کیساتھ کیا۔ اسلم غوری

پشاور (پاک صحافت) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ نااہل عمران نیازی نے کشمیر کا سودا ٹرمپ کے ساتھ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نااہل نیازی کشمیر فروش ہے، اس نے کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے کشمیریوں سے خطاب کیا؟۔ نااہل عمران نیازی نے کشمیر کا سودا ٹرمپ کے ساتھ کیا، ایسا نااہل ہے جسے عوامی جذبات سے کھیلتے ہوئے کوئی حیاء نہیں آتی۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ نیازی اب تک جلسے کرکے اقتدار کے خاتمہ کا ماتم کررہا ہے اور یہ ماتم اس کو موت تک کرنا پڑے گا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے فاٹا کو متنازعہ بنایا، یہ کشمیریوں اور فاٹا کا بھی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ مودی الیکشن جیت گئے تو کشمیر اور امن پر بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے، مودی کی جیت کی دعائیں کرنے والا اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے