اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اس وقت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اب حکومتی ناکامی کا بوجھ کوئی نہیں اٹھاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مشترکہ اجلاس پر ٹیلیفون کی مدد نہ آتی تو معاملہ ختم ہوجانا تھا۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ٹیلیفونوں میں اتنی سکت نہیں کہ حکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھا سکے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں غیرآئینی قدم اٹھایا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کا بل قومی اسمبلی میں نہ سینیٹ میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر 400 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں کا بوجھ آئے گا، آج سب کا اتفاق تھا کہ عوامی احتجاج برقرار بلکہ تیز کرنا چاہیے۔ حکومت کو چلنے دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس کھیل کو چلنے دیا تو ملک میں معاشی انتشار ہوگا۔