میاں محمد اسلم

نااہل اور نالائق حکمران اب ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ میاں محمد اسلم

اسلام آباد (پاک صحافت) میاں محمد اسلم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نااہل و نالائق حکمران اب ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، جلد از جلد استعفی دے کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے وعدے وفا کرنے کے بجائے مہنگائی، ریکارڈ بیرونی قرضوں اور آٹا،چینی، پیٹرول مافیاز کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، عمران خان عوام پر رحم کریں اور استعفی دے کر گھر چلے جائیں۔

میاں محمد اسلم کا مزید کہنا ہے کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں، الیکشن اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو پر ہی لڑیں گے۔ تینوں بڑی پارٹیوں سے وابستہ افراد کے نام عالمی کرپشن کے اسکینڈل میں آئے ہیں، جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک، ہمارے ایک فرد نے بھی قرض معاف نہیں کرایا نہ ہمارے نام پاناما یا پنڈورا پیپرز میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے