یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف نظریہ 9 مئی کو دفن ہوگیا۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف نظریہ 9 مئی کو دفن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنی اسی طرح ٹوٹی، اس جماعت کا نظریہ 9 مئی کو دفن ہوگیا، وہ نظریہ پاکستان کےخلاف تھا۔ سابق دور میں آئی ایم ایف سے ساتویں قسط لے کر وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح میثاق جمہوریت ہوا اسی طرح میثاق معیشت ہونا چاہیے۔ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں، ہم عوام کے مسائل کے حل کیلیے سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔

اپنے گھر میں آتشزدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں آگ لگی اس سے ایک منٹ پہلے نکلا اور اس میں آگ لگ گئی۔ کمرے میں آگ لگنے کی تحقیقات ہورہی ہیں، کوئی سٹوری نہیں بنانا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے