خرم دستگیر

نئی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ بن چکا ہے اور الیکشن 90 دن کے اندر بھی ہو سکتے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ بن چکا ہے اور الیکشن 90 دن کے اندر بھی ہو سکتے ہیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر  توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ غالب قیاس آئین پاکستان پر رکھنا چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ اسمبلی ٹوٹ جائے تو نیا الیکشن 90 دن میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک جیسے لوگ بھی 2018 الیکشن کی چوری نہیں روک سکے، ہمیں ایسے نیوٹرل اور معتبر آدمی کی تلاش ہے جو معاشی بحالی میں تعطل نہ آنے دے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی۔ وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے