مفتی کفایت اللہ

مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

راولپنڈی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی اور جے یو آئی کے رہنما کو سی ٹی ڈی نے پانچ روزہ ریمانڈ پر گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ کو آج احاطہ عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ تھری ایم پی او کے تحت مفتی کفایت اللہ کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس مختیار خان نے دلائل سننے کے بعد جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منسوخ کر دی، عدالت کے احاطے سے گرفتاری کے بعد انھیں سی ٹی ڈی ہزارہ کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر حو الے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے