شہباز شریف

موجودہ حکمرانوں نے قوم کو ریلیف نہیں بلکہ صرف تکلیف دی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو ریلیف کے بجائے صرف تکلیف ہی دی ہے۔ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں کھانے پینے اور روز مرہ کی 24 اشیا کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ عوام سے ظلم، زیادتی اور بدترین استحصال ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ 20 کلو آٹا 58 روپے مہنگا ہونے کا مطلب ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ گھی کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد، کوکنگ آئل 37، چکن 39 فیصد مہنگا ہونا ظلم کی بدترین شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی حکومت ہے جو چل نہیں سکتی، جس حکومت میں غریب کا چولہا نہ جلے، وہ نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے